سانگلہ: باپ بیٹوں نے گھر میں گھس کر نوجوان کو والدین کے سامنے قتل کر دیا
سانگلا ہل (نمائندہ نوائے وقت) نواحی چک 110 صدکانہ میں معمولی رنجش پر اصغر علی بلوچ نے اپنے بھائیوں اور والد کے ہمراہ گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے 22 سالہ نوجوان عامر سہیل کو والدین کے سامنے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ملزمان دھمکی دیتے رہے کہ اگر کوئی نزدیک آیا تو اسے بھی جان سے مار دینگے۔