کاہنہ: گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے تشدد کر کے تین سالہ کزن کو قتل کردیا

09 ستمبر 2014

کاہنہ (نامہ نگار) معمولی لڑائی جھگڑا پر چچا زاد بھائی نے تین سالہ بھائی کو تشدد کر کے مار ڈالا۔ گجومتہ کی خاتون شیریں اپنے بھتیجے غلام فرید کے ساتھ ایک ہی گھر میں کرایہ پر رہائش پذیر ہے جن کے درمیان ایک ماہ قبل معمولی سی لڑائی ہوئی جس کا غلام فرید کو بہت رنج تھا۔ شریں گذشتہ روز سودا سلف لینے بازار گئی تھی کہ غلام فریدنے اپنے کزن تین سالہ مزمل پر بے دردی سے تشدد کیا جو موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کر دیا۔ مقتول مزمل تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔