شکارپور، زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 15سے زائد افراد بیہوش
شکارپور (آئی این پی) شکارپور کے قریب گوٹھ حاجی خواستی بروہی میں زہریلا کھانا کھانے سے خواتین، بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 15سے زائد افراد بیہوش ہوگئے۔گوٹھ حاجی خواستی بروہی میں گہرام خان بروہی کے گھر میں رکھے ہوئے ساگ کے سالن میں زہر پھیلنے کے بعد زہریلا کھانا کھانے سے گہرام بروہی، یحییٰ بروہی، سیف اللہ بروہی، وکیل جمیل احمد بروہی، منظور بروہی، مزمل بروہی سمیت 15سے زائد افراد بیہوش ہوگئے۔