پنجگور: نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ذہنی مریض شخص کو قتل کر دیا

09 ستمبر 2014

پنجگور (آن لائن) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گزشتہ شب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ذہنی مریض مستانہ بھٹو جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان رخشان ندی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ذہنی مریض بھٹو نامی شخض کو قتل کردیا۔ ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔