جیکب آباد: نعت خواں فرحان قادری فائرنگ کے الزام میں ساتھی سمیت گرفتار، مقدمہ درج

09 ستمبر 2014

جیکب آباد ( آئی این پی ) مشہور نعت خواں فرحان قادری فائرنگ کے الزام میں ساتھی سمیت گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایئر پورٹ تھانہ کی حدود میں واقع فیملی لائن میں گزشتہ شب فائرنگ کے الزام میں فرحان علی قادری کو ساتھی امجد برڑو کو کار سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔