باجوڑایجنسی میں دہشت گردوں نے ایک اور سکول تباہ کردیا

09 ستمبر 2014

باجوڑ ایجنسی(ثناء نیوز)باجوڑ ایجنسی کے تحصیل ناوگئی کے علاقے کمانگرہ میں دہشت گردوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری تباہ کردیا۔ذرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے علاقے ناوگئی کے علاقے کمانگرہ میں تعلیم دشمن دہشت گردوں نے لڑکیوں کے پرائمری سکول کو دھماکہ خیر مواد سے تباہ کردیا بارودی مواد سکول کی دیوار کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔