چکوٹھی: شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے سرینگر مظفر آباد بس سروس معطل ‘ دو طرفہ تجارت آج معطل رہے گی
چکوٹھی (آئی این پی) شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے آزاد اور مقبوضہ کشمیر میں روڈ کی بندش کی وجہ سے پیر کے روز ہونے والی سرینگر مظفر آباد بس سروس کے معطل ہونے کی وجہ سے درجنوں مسافر آزاد اور مقبوضہ کشمیر میں پھنس گئے جبکہ روڈ کی بندش کی وجہ سے (آج) منگل کے روز ہونے والی دو طرفہ تجارت بھی معطل رہے گی ۔