ذاتیات کی لڑائی پر یقین نہیں رکھتے پارلیمنٹ کی بالادستی سب کیلئے ہونی چاہئے: خورشید شاہ

09 ستمبر 2014

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم ذاتیات کی لڑائی پر یقین نہیں رکھتے ہیں، پارلیمنٹ کی بالا دستی سب کیلئے ہونی چاہیے۔ایک بیان میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ ہماری لڑائی پارلیمان اور آئین و جمہوریت کی بالادستی کیلئے ہے، پوری پارلیمان آئین اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے متحد ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی لڑائی اپنی ہے، کسی پر احسان نہیں کیا، پارلیمنٹ کی بالا دستی سب کیلئے ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی لڑائی اپنے لئے لڑ رہے ہیں کسی پر کوئی احسان نہیں کررہے۔