تحریک انصاف، عوامی تحریک کے 103 کارکنوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 ستمبر تک توسیع

09 ستمبر 2014

اسلام آباد(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت اور دہشت پھیلانے کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے گرفتار 103 کارکنوں کے جوڈیشل ریمانڈ پر 18ستمبر تک تو سیع کر دی۔گزشتہ روز وفاقی پولیس کی جانب سے عدالت موقف اختیار کیا گیاکہ دھرنوں کے باعث امن و امان کا مسئلہ ہے۔