راولپنڈی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی طرف سے سزائے موت کے قیدی کے جاری ڈیتھ وارنٹ جیل انتظامیہ کو موصول ہوگئے

09 ستمبر 2014

راولپنڈی (آئی این پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کی طرف سے سزائے موت کے قیدی کے جاری ہونے والے ڈیتھ وارنٹ انتظامیہ سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کو موصول ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے تھانہ واہ کینٹ میں درج مقدمہ قتل کے سزائے موت کے قیدی شعیب سرور ولد غلام سرورکے باقاعدہ ڈیتھ وارنٹ جاری کئے تھے جنہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کوحکم دیاکہ مجرم شعیب سرورکو18ستمبرکو پھانسی دے کر عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے۔