پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم خواندگی منایا گیا
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم خواندگی اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ جہالت کے اندھیرے دور کئے جائیں گے اور آنے والی نسلوں کو ایک بہتر اور روشن مستقبل کی ضمانت دی جائے گی۔ حکومت پاکستان نے تعلیمی بجٹ میں اضافے اور بچوں کے سکول جانے کی شرح میں اضافہ کے لئے موثر کوششوں کا آغاز کیا ہے تاکہ اڑھائی کروڑ سے زائد بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیاجائے۔