’’رات گئی بات گئی‘‘، شجاعت کا فوج سے متعلق بیان کے حوالے سے تبصرہ
اسلام آباد(اے این این) (ق) لیگ کے صدر اور سینئر سیاستدان چوہدری شجاعت حسین نے فوج سے متعلق بیان پر وضاحت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات گئی بات گئی۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیا نے جب چوہدری شجاعت سے فوج سے متعلق بیان پر وضاحت چاہی تو انہوں نے کہا کہ میں نے فوج کو مسئلے میں مدد کیلئے کہا تھا۔ انہوں نے فوج کے بارے میں دئیے گئے بیان پر صرف اتنا ہی تبصرہ کیا کہ رات گئی بات گئی۔ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ دھرنے کے معاملے پر سیاستدان جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔