صاحبزادہ حامد رضا کے ہاں بیٹے کی پیدائش، طاہر القادری کی مبارکباد
اسلام آباد (آن لائن) پیر کی شام ڈاکٹر طاہرالقادری کو دورانِ خطاب خبر دی گئی کہ انکی اتحادی جماعت سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس پر انہوں نے صاحبزادہ حامد رضا کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دعا ہے کہ انکا بیٹا حضرت امام حسینؓ کے بیٹے حضرت علی اکبرؓ کی سیرت پر عمل پیرا ہو۔ دوسری جانب صاحبزادہ حامد رضا نے مبارکباد پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا شکریہ بھی ادا کیا۔