وزیراعظم، وزیر داخلہ اور دیگر کیخلاف مقدمہ عوامی تحریک کی درخواست پر اسلام آباد کی سیشن عدالت نے پولیس سے جواب مانگ لیا

09 ستمبر 2014

اسلام آباد (آئی این پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد (ویسٹ) راجہ جواد عباس حسن نے عوامی تحریک کی درخواست پر وزیراعظم  اور وزیر داخلہ سمیت دیگر افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ سے دوروز میں جواب طلب کر لیا۔ عوامی تحریک کی جانب سے دائر 22 اے کی درخواست کی سماعت میں وکلا نے موقف اختیار کیا کہ عوامی تحریک پر امن احتجاج کر رہی تھی تو پولیس نے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے حکم پر مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے باعث دو افراد شہید ہو گئے اور پولیس نے بے تحاشا شیلنگ کی جس کے باعث طاہر القادری کی طبیعت خراب ہوگئی۔ عوامی تحریک نے ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دائر کی تو پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔