یادرکھنے والی باتیں

09 ستمبر 2014

٭ جو والدین بچوں کو اپنے ہاتھوں میں جھولا جھولاتے ہیں وہ بڑھاپے میں اپنے بچوں کے ہاتھوں میں جھولا جھولتے ہیں لٰہذا والدین اپنے بڑھاپے کو سنوارنے کی کوشش کریں اور اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خاص توجہ دیں۔
٭ بچوں کو ہمیشہ اچھی تعلیم و تربیت دینی چاہئے تاکہ وہ پاکستان کا مستقبل روشن کریں۔
٭ اپنے مذہب اسلام سے ہمیشہ لگاو¿ رکھنا چاہئے کیونکہ اللہ تعالیٰ مذہب اسلام سے لگاو¿ رکھنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔
٭ نیک انسان کا سب لوگ ادب و احترام کرتے ہیں اور اس سے راضی بھی رہتے ہیں۔اقراءطاہر
٭بچوںکو سورج غروب ہونے کے بعد بلاوجہ گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہئے اگر کھیل کود کے لئے بھی باہر نکلیں تو شام ہونے سے پہلے گھر واپس لوٹ جائیں۔
٭ مطالعے کی عادت اپنانااچھی بات ہے تنہائی کا بہترین ساتھی کتاب ہے۔
٭جو بچے بزرگوں کی عزت اور ان کی خدمت کرتے ہیں وہ دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔
٭ جو راستہ طویل ہوجائے وہ کبھی نہ کھبی منزل تک ضرور پہنچتا ہے جو شخص منزل ہی بھول جائے وہ کبھی منزل تک نہیں پہنچ سکتا۔