”بچوں جیسی عادتیں“

09 ستمبر 2014

ایک دفعہ خلفیہ ہارون الرشید نے لوگوں سے کہا اگر نیک بننا چاہتے ہو تو بچوں جیسی عادتیں اپنا لو۔
انہوں نے پوچھا۔ آپ کی بات کا کیا مطلب؟ خلیفہ نے کہا۔ بچوں میں سات عادتیں ہوتی ہیں، اگر یہ عادتیں بڑوں میں بھی ہوں تو وہ صحیح معنوں میں مومن بن جائیں وہ عادتیں یہ ہیں۔بچے رزق کا غم نہیں کرتے،مل کر کھاتے ہیں،لڑتے ہیں تو دل میں کینہ نہیں رکھتے،لڑائی کے بعد صلح کر لیتے ہیں
اپنے بڑوں سے ڈرتے ہیں،ذراسی دھمکی سے رونے لگتے ہیں،دشمنی کا لباس نہیں پہنتے ۔
( صدف نثار، شعبہ ابلاغیات، لاہور گریژن یونیورسٹی)