ڈی سی او قصور متوجہ ہوں

09 ستمبر 2014

مکرمی! میں نے سبزی منڈی قصور کے ایک دکاندار کی ناجائز منافع خوری، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے، حکومتی عملداری کو نہ ماننے اور بدتمیزی کے خلاف ایک درخواست 10 جولائی 2014 کو بنام ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر (قصور) جمع کروائی، جسے ڈائری نمبر 7230 لگایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر صاحب کے دفتر سے ہوتی ہوئی یہ درخواست تحصیلدار متعلقہ کے پاس داخل دفتر ہو گئی۔ 28 جولائی 2014 کو یاددہانی ڈائری نمبر 6698 ڈی سی او آفس قصور جمع کروائی گئی اور اسی تحصیلدار کے دفتر میں داخل دفتر ہو گئی اور مہینہ ہو چلا کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ وہ سبزی فروش، کیا ڈی سی او صاحب سے زیادہ طاقتور ہے۔ حکومتی کارکردگی کا اتنا گھٹیا معیار بعید از فہم ہے۔ قصور ضلعی حکومت کی اس نااہلی پر دل گرفتہ ہوں۔ (عبدالعلیم قمر، قصور، فون 0300-4168238)