مکرمی! اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے لاہور کو پیرس بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے مگر میں میاں شہباز شریف کی توجہ لاہور سے باہر دور دراز پنجاب کے دیہی علاقوں کی طرف مرکوز کرانا چاہتا ہوں۔ میاں صاحب خداکے لئے ساہیوال کے علاقہ نورشاہ کی عوام کا بھی کچھ سوچیں نورشاہ کے گردونواح دریائے راوی نے گزشتہ دو دہائیوں سے تباہی مچا رکھی ہے۔ دریائے راوی نے اس سے قبل دو دیہات (مُلاحمزہ اور میراں شاہ) کو تباہ کر دیا ہے اور اس دفعہ دیہات دادبلوچ کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا ہے اور اپنا راستہ ان دیہات پر بنا رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ گاﺅں مُلاحمزہ جس کا رقبہ تقریباً 68 مربع تھا جو کہ صفحہ ہستی سے مٹ چکا ہے اس کے ارد گرد کوئی بند بنا دیا جائے تاکہ دریا مزید دیہات کو صفحہ ہستی سے نہ مٹا سکے اور مزید تباہی سے عوام کو بچایا جا سکے۔ (تنویر احمد سیال و اہل علاقہ.... لونگاوالی نورشاہ، ساہیوال)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024