شائد کہ ترے دل میں اتر جائے میری بات

09 ستمبر 2014

مکرمی!میں 72 سالہ معذور وکیل ہوں جی ٹی روڈ مریدکے نزد مجاہد ہوٹل میرا غریب خانہ ہے میں نے اپنے مکان کے گراﺅنڈ فلور پر والد کے نام سے منسوب ”میاں اللہ دین ویلفیئر سوسائٹی ہسپتال“ فری بنایا ہوا ہے جو گزشتہ عرصہ سے چند کیسٹ فروشوں (میوزک سینٹر) منہ زوروں کے اونچی آواز سے حیا سوز اور غلیظ فلمی گانے چلانے سے 4 مرتبہ عملہ ہسپتال بھاگ گیا پولیس اور ضلعی حکام کو درجنوں درخواستیں دیں مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی اب دوبارہ بلڈنگ کی مرمت وغیرہ جاری ہے اور حکام بالا سے کیسٹ خانے (میوزک سینٹر) بند یا دوسری جگہ منتقل کرانے کی استدعا کرتا ہوں۔ (منیر شیخ ایڈووکیٹ....جی ٹی روڈ نزد مجاہد ہوٹل کاشف مارکیٹ، مریدکے ضلع شیخوپورہ)