ماتحت ادارے حکومت کا حکم ماننے سے انکاری ہیں

09 ستمبر 2014

مکرمی! گزارش ہے کہ ہم پی ٹی سی ایل پنشنرز 4 سال سے دھکے کھا رہے ہیں۔ حکومت پاکستان ہر سال اپنے بجث میں 15، 20 فیصد اضافہ کرتی ہے یہ اضافہ 3 جولائی 2010 سے جولائی 2012 تک ہوا لیکن پی ٹی سی ایل انتظامیہ نے صرف 8 فیصد اضافہ دیا2013 میں 10 فیصد اضافہ ہوا لیکن پی ٹی سی ایل نے 8 فیصد اضافہ دیا۔ ابھی جولائی 2014 میں بھی 10 فیصد اضافہ دیا لیکن پی ٹی سی ایل انتظامیہ کے جولائی کی پنشن میں ابھی تک کوئی اضافہ نہیں دیا۔ معزز سپریم کورٹ آف پاکستان نے مورخہ 24-04-2012 کو منسٹری آف فنانس گورنمنٹ آف پاکستان کو حکم دیا کہ 75 سالہ پنشنرز کو 50 فیصد کمیوٹیشن پنشن کی ادائیگی کر دی جائے۔ اس پر تمام حکومت کے اداروں اور صوبائی حکومتوں نے بھی 75 سالہ پنشنرز کی ادائیگی کر دی گئی۔ لیکن پی ٹی سی ایل انتظامیہ اور اس کے بورڈ آف ٹرسٹی اسلام آباد نے ابھی تک یہ پنشن کی ادائیگی نہیں کی۔ یہ بورڈ آف ٹرسٹی جو لاکھوں روپے تنخواہ وصول کرتے ہیں یہ پنشنرز کی مدد کرنے کے لئے بنایا تھا لیکن یہ ہر فوم پر پنشنرز کے خلاف بات کرتا ہے لہٰذا اس بورڈ کو فارغ کر دیا جائے۔(پنشنرز عبدالرشید، غلام رسول ‘ محمد علی ‘ محمد یونس طور۔ ٹاﺅن شپ)