پنجاب میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہونگے‘ اپوزیشن سیاست چمکا رہی ہے: رانا ثنائ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہونگے‘ اپوزیشن سیاست چمکا رہی ہے: رانا ثنائ

لاہور (آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہی ہوں گے‘ اپوزیشن احتجاج کی دھمکیاں دیکر سیاست چمکا رہی ہے‘ حکومتی اے پی سی میں ہونے والے فیصلوں پرمسلملیگ ن کی حکومت مکمل عمل کرے گی‘ تحریک انصاف کو ”میں نہ مانوں“ کی سیاست چھوڑ دینی چاہئے۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے میں مکمل طور پر سنجیدہ ہے مگر قانونی تقاضے پورے کرنا ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی پنجاب کے غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروانے کی منظوری دے چکی ہے اس لئے پنجاب میں غیر جماعتی بنیادوں پر ہی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
رانا ثناءاللہ