عراقی نائب صدرطارق الہاشمی کوشیعہ رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ اور ذاتی حیثیت میں ڈیتھ سکواڈ بنانے پرمقامی عدالت نے موت کی سزا سنادی۔
طارق الہاشمی پرالزام ہے کہ انہوں نے بعض شیعہ رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کیلئے ڈیتھ سکواڈز بنائے ہوئے تھے۔ عدالت نے عراقی نائب صدر کو سزا انکی غیرموجودگی میں سنائی۔ طارق الہاشمی گذشتہ چندماہ سے پڑوسی ملک ترکی میں پناہ گزین ہیں۔ عراقی جوڈیشل کونسل نے گذشتہ سال دسمبرجبکہ انٹرپول نے رواں سال مئی میں انکے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ طارق الہاشمی اپنے اوپرلگائے گئے الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں اور انکا دعویٰ ہے کہ انہیں قانون کے تحت استثنٰی حاصل ہے۔ عراقی نیشنل موومنٹ کے طارق الہاشمی کوگذشتہ سال مئی میں ملک کا پہلا نائب صدر مقرر کیا گیا تھا۔