کراچی حیدرآباد اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی اتوار کو بھی بادل خوب جم کر برسے ۔ لاہورمیں بھی وقفے وقفے سے بارش کے باعث موسم دلفریب ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی، سکھر، لاڑکانہ ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، ژوب، سبی، نصیرآباد، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان میں اکثر مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے تاہم کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں بارش کا سلسلہ دو دن تک جاری رہے گا،سب سے زیادہ بارش خانپور میں 173 ملی میٹرجبکہ رحیم یار خان 102،اوکاڑہ 95،ساہیوال 94 ،بہاولنگر 83 ،ملتان 77 ،اسلام آباد 66 ،بہاولپور 64 ،ٹھٹھہ 58 ،ٹوبہ ٹیک سنگھ 55 ،حیدر آباد 52 ،نور پور تھل 51 ،لاڑکانہ 47 ،ڈی جی خان 35 ،فیصل آباد 34 ،لاہور میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024