مکرمی! کچھ عرصہ پہلے جب میں خودکشی کے دہانے پر کھڑا تھا تو خدا ترس لوگوں نے میری مدد کرکے مجھے قسطوں پر رکشہ لے دیا لیکن رقم پوری نہ ہونے کے باعث مبلغ 35 ہزار روپے رکشہ ڈیلر کے میرے ذمہ واجب الادا ہیں۔ ڈیلر نے مجھ سے کاغذات چھین لئے ہیں‘ جس کے باعث میں رکشہ سڑک پر نہیں لا سکتا اور اب تو اس نے اپنے بندے بھی میرے پیچھے لگا دیئے ہیں تاکہ وہ مجھ سے رکشہ بھی چھین لیں۔ میری بیوی فالج کی مریضہ ہے اور ایک بچی زیر تعلیم‘ کرائے کے مکان میں ہوں‘ تین ماہ سے کرایہ نہیں دے سکا۔ مالک مان نے فوری طور پر مکان چھوڑنے کیلئے کہہ دیا ہے اور میرے گھر کا سامان بھی گروی رکھ لیا ہے۔ اب ہم ہیں اور فاقے ہیں۔ کوئی راستہ باقی نہیں رہا۔ اگر صاحب توفیق مسلمان بھائی میری مدد کر دیں تو میں رکشہ چلا سکوں گا اور اپنے خاندان کیلئے روٹی کما سکوں گا۔ اگر کوئی اس سلسلے میں تحقیق کرنا چاہے تو میرا نمبر درج ہے۔ رابطہ کرکے تمامتر معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ اس شہر میں موجود وہ لوگ جو واقعتاً کسی مستحق کی مدد کرکے اللہ کی طرف سے اجر حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ میرے ڈوبتے ہوئے خاندان کو بچا سکتے ہیں۔ سفید پوش ہوں نام ظاہر نہیں کر سکتا۔ البتہ درج ذیل فون نمبر پر رابطہ کرکے جملہ معلومات پتہ وغیرہ حاصل کرکے تسلی کر سکتے ہیں۔
(رابطہ نمبر: 03444674311)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024