مکرمی! ملک میں بجلی کے بحران سے نجات پانے کیلئے توانائی بچانے کی قومی پالیسی بنائی گئی تھی جس کے تحت رات 8 بجے بازار اور مارکیٹیں بند کرنے، ہفتے میں دو چھٹیاں کرنے اور سرکاری دفاتر میں اے سی کے استعمال میں کمی لانے سمیت متعدد اقدامات تجویز کئے گئے جن کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔ حالات بہتر ہونے لگے اور ملک کے بند کارخانے چالو ہو گئے، معیشت کا پہیہ رواں دواں ہونے لگا، زرعی ٹیوب ویلوں کو بھی بجلی کی فراہمی آسان ہوئی۔ ان کے ساتھ حکومت نے نئے پاور پلانٹس لگانے کی ترغیب دی اور پاور کمپنیوں کے ساتھ شفاف معاہدوں کے نتیجے میں بجلی کی پیداوار میں فوری طور پر اضافے کی راہ نکالی گئی تاہم ان سب کے باوجود ملک میں بجلی کا بحران موجود ہے اور اس کا مکمل خاتمہ عوام کے بھرپور تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔(شمس الابرار… اسلام آباد)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024