مکرمی! کالا باغ ڈیم نہ بننے میں جہاں ولی خان کے والد کی مہاتما گاندھی کا چیلا ہونے کی وجہ سے اس خاندان کی بھارت سے دوستی سے بڑھ کر بھارت کے اشاروں پر پاکستان کا عدم استحکام کرنا مطلوب ہے، وہاںپاکستان کے قائم رہنے تک سیکولرازم کی طرف دھکیلنا کا بھی اس کا اور اس کی پارٹی کا منصوبہ ہے جس کا مظاہرہ تھوڑا ہی عرصہ پہلے پارلمینٹ میں اس پارٹی کے ایک ممبر پارلیمنٹ نے قرارداد پیش کی کہ پاکستان مسلم اور غیر مسلم سب مذاہب کا وطن ہے لہٰذا اس ملک کے ساتھ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے لفظ ’’اسلامی‘‘ نکال دیا جائے۔ کالا باغ نہ بننے میں ولی خان کا سب سے بڑا استحصالی اصرار اصنام پرست بھارت کی سجدہ ریزی میں اس امر پر اصرار تھا کہ کالا باغ بننے سے نوشہرہ ڈوب جائے گا۔ ولی خان کا خاندان بھارت کے خفیہ گماشتہ کا کردار ادا کر رہا تھا۔ عوام کے سامنے ایک بڑے خوف کی علامت کے طور پر پیش کر کے عذاب الٰہی کو دعوت دی۔ کاش کہ حکمران بھارت کے اس گماشتہ خاندان سے چھٹکارا پا کر جلد از جلد کالا باغ ڈیم کی تعمیر شروع کریں اور اگر اب بھی یہ خاندان اور اس کی نام نہاد سیکولر پارٹی اس میں رکاوٹ بنتی ہے، اس کو کسی خاطر میں نہ لائیں کہ ملکی سیاست میں اس کی کوئی حیثیت نہیں۔(شفیق الاسلام فاروقی، 406M ماڈل ٹائون، لاہور)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024