مکرمی! سندھ کی زرعی زمین دریائے سندھ کی سطح سے کافی اونچی ہے بیراجوں کے دروازے بند کر کے دریائے سندھ کی سطح کو بلند کیا جاتا ہے تو نہروں میں پانی آتا ہے اور فصلوں کو دیا جاتا ہے۔ اب اگر خدانخواستہ کوئی دشمن سمندری جنگی جہازوں سے میزائل مار کر ان بیراجوں کو تباہ کر دے تو بیراجوں کی مرمت ہونے تک ان زمینوں کو پانی دینے کا واحد ذریعہ بجلی سے چلنے والے طاقتور Pumps ہی ہو سکتے ہیں مگر ان کے لئے انتہائی ارزاں اضافی بجلی چاہئے ہو گی جو ہمارے پاس نہیں ہے۔ اگر کالا باغ ڈیم بنا لیا جائے تو انتہائی ارزاں چار‘ چھ ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہو سکتی ہے جو اس مقصد کیلئے کافی سے زیادہ ہو گی۔ اس طرح کالا باغ ڈیم پانی کی عظیم ذخیرہ گاہ ہونے کے علاوہ ارزاں اضافی بجلی پیدا کرنے کا بھی بہت بڑا ذریعہ ہو گا۔ اس کے علاوہ سیلابوں کے کنٹرول میں اس سے بہت مدد ملے گی۔ جو ناعاقبت اندیش لوگ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کر رہے ہیں وہ اپنے پائوں پر خود کلہاڑی مار رہے ہیں ان کے محب وطن ہونے پر بھی شک کیا جا سکتا ہے کیونکہ یہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی تو مخالفت کرتے ہیں مگر بھارت جو ہمارے دریائوں پر مقبوضہ کشمیر میں بہت سے ڈیم بنا کر ہماری زراعت کو تباہ کرنے (ہمیں بھوکا مارنے) کی کوشش کر رہا ہے اس کی مخالفت اور مذمت نہیں کرتے۔(ظفرر عمر خاں فانی )
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38