اسلام آباد (ریڈیو مانیٹرنگ+ اے این این) فیصل شہزاد سے تعلق کے شبہ میں اسلام آباد سے اس کے تین قریبی ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا، ملزموں کے قبضے سے اہم دستاویزات، ایوان صدر، پارلیمنٹ ہاﺅس سمیت ٹائم سکوائر (امریکہ) کے نقشہ جات، لیپ ٹاپ، لٹریچر، سی ڈیز و دیگر اشیا برآمد کرلی گئیں، ملزموں نے امریکہ میں گرفتار فیصل شہزاد کو بارودی مواد، اسلحہ ایمونیشن کی تیاری میں معاونت کی اور اسے کار بم دھماکے کیلئے اسلام آباد کے منی چینجرز سے ساڑھے 13ہزار ڈالر بھجوائے تھے۔ اس کے علاوہ ملزموں نے 3فدائین کو مظفرآ باد بھجو ایا اور دھماکے کروائے۔ حکیم اللہ محسود سے بھی مل چکے ہیں اور تحریک طا لبان کے ٹر یننگ سنٹرو ں سے تر بیت یافتہ ہیں۔ تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آ باد اور راولپنڈ ی سے تعلق رکھنے والے تینوں افراد محمد شعیب مغل، محمد شاہد اور حنبل اختر مئی کے پہلے ہفتے میں غا ئب ہو گئے تھے ان کے لواحقین نے ان کے اغواءکے مقدمے اسلام آ باد اور راولپنڈی کے تھا نوں میں درج کروا رکھے تھے‘ اس سلسلے میں ان کی بازیابی کے لئے چیف جسٹس نے سومو ٹو نوٹس بھی لے رکھا تھا‘ پولیس کو معلوم ہو ا کہ یہ اشخا ص مئی کے پہلے ہفتے میں نیویارک کے ٹا ئم اسکوائرمیں کار بم دھماکہ کر نے کی ناکام کوشش کر نے والے فیصل شہزادکے قر یبی ساتھی ہیں اور فیصل شہزادکی امر یکہ میں گرفتاری کے بعد قبائلی علاقے میں روپوش ہو گئے تھے ۔ اسی دوران ڈی آئی جی آ پر یشن بنیامین کو ذرائع سے اطلا ع ملی کہ یہ تینو ں اشخاص محمد شاہد اور حنبل اختر آجکل اپنے دوسرے دوساتھیوں فہیم احمد اور فیصل عباسی کے ہمراہ واپس آ گئے ہیں اور اسلام آ با دمیں دہشت گردی کی کو ئی بڑ ی کارروائی کرنا چاہتے ہیں۔پولیس کے مطابق تینوں کو سہالہ کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا، ملزموں کے قاری حسین سے بھی قریبی تعلقات ہیں۔ ڈی آئی جی بنیامین نے اے ایف پی کو بتایا کہ تینوں ملزموں کو 2ہفتے قبل گرفتار کیا گیا اور ان سے کئی روز تک تفتیش کی گئی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024