ریاض+کراچی (اے ایف پی+جی این آئی) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر اور لبنان میں عیدالفطر جمعة المبارک کو منانے کا اعلان کر دیا گیا۔ سعودی عرب کی سپریم کورٹ مصر کے دارالافتا اور لبنان کے دارالفتویٰ کے مطابق جمعرات کو آخری روزہ ہوگا۔ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔ جس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کرینگے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی بیک وقت ہونگے۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کی صورت میں اعلان چیئرمین مفتی منیب الرحمن کرینگے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ عید بروز ہفتہ کو ہی ہوگی اور پاکستان میں 30 روزے ہی رکھے جائینگے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024