اسلام آباد (آن لائن)صوبائی حکومتوں نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کی مخالفت کر دی اور کہا ہے کہ اس طریقہ سے بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا عمل نہ صرف ایماندار صارفین پر بوجھ بڑھا رہا ہے بلکہ اس عمل سے کنفیوژن بھی پیدا ہوگئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل نوید قمر کی زیر صدارت دو دن پہلے ہونے والے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں صوبوں نے بجلی کی قیمتوں میں رد بدل کے فارمولے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا،اور کہا کہ نیپرا اس بارے میں جو طریقہ کار اپنائے ہوئے ہے وہ بھی شفاف نہیں ہے۔ صوبوں نے اس کمیٹی پر زور دیا کہ وہ تمام سٹیک ہولڈرز،نیپرا ،صوبائی حکومتوں ،متعلقہ وفاقی وزارتوں سے اس معاملے پر رائے لے اور وزیر اعظم کو اس کی رپورٹ پیش کی جائے اس اجلاس کو یہ بات نیپرا کی طرف سے بتائی گئی کہ بجلی کی قیمتوں میں رد وبدل ہر ماہ پاور جنریشن کمپنیوں کے اصل اخراجات کو دیکھ کر کیا جاتاہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024