خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ عید کے چار روز دہشت گردی کے حوالے سے بہت اہم ہیں ، عوام کو محتاظ رہنا ہوگا۔
میاں افتخار حسین نے یہ بات پشاور میں پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عید کے موقع پر پورے صوبے میں سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے ہیں لیکن شہریوں کو محتاط رہنا ہوگا۔ عوام کو بازاروں اور اجتماعات میں جانے سے گریز کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پولیس کو اس لیے نشانہ بنا رہے ہیں کہ کیونکہ پولیس ان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ایک سوال کے جواب میں میاں افتخار حسین نے بتایا کہ جہاں جہاں عید کی نماز پڑھائی جائے گی وہاں سیکیورٹی کا انتظام ہوگا۔