برطانوی پولیس میچ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں فاسٹ باؤلر وہاب ریاض سے بھی پوچھ گچھ کرے گی
پچیس سالہ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے گزشتہ ماہ انگلینڈ کے خلاف اوول میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ لارڈز کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں پر لگنے والے میچ فکسنگ الزامات کے بعد برطانوی پولیس نے سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف سے تفتیش کی تھی، تاہم میچ فکسنگ میں ملوث چوتھے کھلاڑی سے تفتیش کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق برطانوی پولیس وہاب ریاض سے چودہ ستمبر کو تفتیش کرے گی۔