کراچی میں عیسائی برادری نے قرآن پاک کو جلانے کے منصوبے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے امریکی حکومت سے قرآن پاک کو جلانے کا منصوبہ بنانے والے امریکی شہری کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

Sep 09, 2010 | 19:14

سفیر یاؤ جنگ
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بشپ آف ڈیواسس آف کراچی و بلوچستان صادق ڈینئیل نے کہا کہ قرآن پاک کو جلانے کا گھناونا منصوبہ بنانے والے ذہنی مریض اور انتہا پسند شخص کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص کسی بھی مذہبی کتاب کی بےحرمتی کرنے کا تصور بھی نہ کر سکے، انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کو جلانے کا منصوبہ قابل مذمت ہے، بعد ازاں کراچی پریس کلب کے باہر عیسائی برادری نے امریکہ میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے منصوبے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور گستاخ رسول کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، دوسری جانب جمیعت علمآئے اسلام کے تحت بھی امریکی چرچ میں قرآن پاک جلانے کے منصوبے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کارکنوں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کو نذر آتش کرنا ورلڈ ٹریڈ  سنٹر کے خود ساختہ واقعے سے بھی بڑی دہشت گردی ہو گی، مقررین نے گیارہ سمتبر کو یوم حرمت قرآن کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔
مزیدخبریں