ایم کیوایم شعبہ خواتین نے سیلاب سےمتاثرہ بچوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لئے نئے کپڑے، جوتے اور چوڑیاں خریدی ہیں۔
کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے خواتین ونگ کے زیراہتمام خورشید بیگم میموریل ہال میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین نےلاکھوں روپےکے عطیات جمع کرائے، جمع کرائی جانے والی رقم سے بچوں اور بچیوں کے لئے نئے کپڑے، جوتے، چوڑیاں اور مہندی خرید کر فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے حوالے کی گئیں، اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیوں میں سیلاب متاثرین کو شریک کرنا اہل وطن کی ذمہ داری ہے، تاکہ سیلاب زدہ لوگ بھی اپنے غم بھلاکر عید مناسکیں۔