ایف آئی اے لاہور نے دہشت گردی کی کاروائیوں میں شہید ہونےوالے اہلکاروں کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا ۔
یہ تقریب ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہوئی اس کے مہمان خصوصی ایف آئی اے پنجاب کے ڈائریکٹر ظفر اقبال قریشی تھے جبکہ تقریب میں گیارہ مارچ دوہزار آٹھ اور پندرہ اکتوبر دو ہزار نو کو ایف آئے اے کے لاہور کے دفتر میں ہونے والی دہشت گردی کی کاروائیوں میں شہید ہونے والے سولہ اہلکاروں کے لواحقین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےظفر اقبال کا کہنا تھا کہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پرعید سے پہلے اس تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ شہداءکو خراج تحسین پیش کیا جا سکے اور ان کے لواحقین کی دلجوئی کی جائے اور انہیں یقین دہانی کروائی جائے کہ ایف آئی اے اپنے شہدا کو نہیں بھولی تقریب کے اختتام پر لواحقین میں عیدی بھی تقسیم کی گئ۔