نائن الیون کے نوسال مکمل ہونے کے موقع پر چرچ فلوریڈا کی جانب سے قرآن پاک جلانے کا مذموم اور شرمناک منصوبہ بین المذاہب ہم آہنگی سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ پاکستان
دفترخارجہ اسلام آباد میں میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان اس قسم کے گھناؤنے منصوبے کی مذمت کرتا ہے۔ اس حرکت سے نائن الیون کے بعد مذہبی ہم آہنگی کیلئے کی گئی کوششیں کو بھی سخت نقصان پہنچے گا۔ انھوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے مگر اس منصوبے کے ردعمل میں سخت احتجاج متوقع ہے ۔ ڈرون حملوں کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان، امریکہ پر واضح کرچکا ہے کہ اس سے پاکستانی عوام کے دل ودماغ نہیں جیتے جا سکتے۔ ایک اور سوال پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ دو سال میں خارجہ پالیسی کے حوالے سے واضح کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری سمیت روس، چین، ایران اور وسطی ایشائی ممالک سے باہمی روابط مضبوط ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغان حکومت کے طالبان سے مذاکرات کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔