امریکہ میں نائن الیون کی برسی منانے کے حوالے سے تیاریاں جاری، جبکہ گراؤنڈ زیرو پر مسجد کی تعمیرکے معاملے پرکشیدگی بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔
نائن الیون کی برسی امریکی عوام کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے اور ہر سال اس دن اعلی حکام کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا جاتا ہے ۔ نائن الیون کی برسی سے پہلے گراؤنڈ زیرو میں مسجد اور اسلامک سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے پیدا ہونیوالے تنازعے میں بھی شدت آئی ہے ۔ مسجد کے حق اور مخالفت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ساٹھ فیصد امریکی اس منصوبے کے مخالف ہیں جبکہ مسلمان مسجد کی تعمیر کو قانونی حق قرار دیتے ہیں ۔