کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، پولیس نے مولانا احسان اللہ فاروقی کے قتل میں ملوث دو نامزد ملزموں کو گرفتارکر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے بہار کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،مقتول کی شناخت تیس سالہ سید نعیم شاہ کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے،پولیس نے ہلاکت کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔ ادھر پولیس نے مولانا احسان اللہ فاروقی کے قتل میں نامزد دو ملزمان کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے گرومندر پرمولانا احسان اللہ فاروقی کے قتل کی واردات میں نعیم نامی شخص زخمی ہوا جس نے دوران علاج پولیس کو دیئے گئے بیان میں دو افراد کو نامزد کیا جن میں آصف خوجہ عرف آصف کربلائی اور حسنین شامل ہیں۔ ان دونوں افراد کو سولجر بازار کے علاقے میں واقع نشتر پارک کے عقب سے گرفتار کیا گیا ہے۔