پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔
چیسٹرلی سٹریٹ کے ریورسائیڈ گراؤنڈ پر کھیلا جانے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دو بج کر پندرہ منٹ پر شروع ہوگا۔ ادھر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہدآفریدی کا کہنا ہےکہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے بعد ون ڈے سیریز جیتنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہو گا لیکن وہ کوچ اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر ون ڈے سیریز کیلئے نئی حکمت عملی ترتیب دیں گے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس وقت ٹیم کا مورال بہت گِرچکا ہے، لیکن صرف ایک کامیابی سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے ہونے والی دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز انگلینڈ دو صفر جبکہ ٹیسٹ سیریز تین ایک سے انگلینڈ اپنے نام کرچکا ہے۔