پاکستان کے اعصام الحق نے سال کے آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن میں مکسڈ ڈبلز کے بعد مینز ڈبل کے فائنل میں بھی جگہ بنالی۔
نیویارک میں جاری یو ایس اوپن ٹینس میں پاکستان کے اعصام الحق کی شانداراور تاریخی پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔ مینز ڈبل میں بھارتی پارٹنر روہن بوپانا کے ساتھ سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی جوڑی کوزیرکیا۔ ارجنٹائن کی ایڈوارڈوشوانک اورہوراکیو زیبالوس کے خلاف ان کی کامیابی کا سکور سات ، پانچ اور چھ ، چار رہا۔ ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والے میچ میں پاک بھارت جوڑی بھرپورفارم میں نظر آئی اور متعدد مرتبہ حریف کھلاڑیوں کی سروس کو بھی بریک کیا۔ فائنل میں اعصام الحق اورروہن کا مقابلہ ٹاپ سیڈ امریکی جوڑی باب برائن اور مارک وائن سے جمعہ کو ہوگا۔