گزشتہ روز ننھی پری کے والد بننے والے گلوکار فلک شبیر کی بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔خوبرو اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں فلک شبیر نے اپنی ننھی پری کو گود میں لیا ہوا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک شبیر اپنی ننھی پری کے کان میں اذان دے رہے ہیں۔سارہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں قرآن پاک کی آیت لکھی ’اور تُم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔‘اداکارہ نے صرف 16 گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے اب تک ایک کروڑ 7 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے سارہ اور فلک کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں گزشتہ روز بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع گلوکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔فلک شبیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کو ربیع الاول کے چاند کی مبارک دیتے ہوئے لکھا کہ ’آج اس بابرکت دن کے موقع پر اللّہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔‘گلوکار نے خوشی کے اس موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’عالیانہ فلک‘ رکھا ہے۔اُنہوں نے اپنے مداحوں کی دُعاؤں اور محبت کے لیے اُن کا بھی شکریہ ادا کیا۔
View this post on Instagram