چیئرمین سی ڈی اے اور ایڈمنسیٹرز لوکل گورنمنٹ کی توجہ چاہیے
مکرمی: وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی نائن فور میں خراب سٹریٹ لائٹس کو عارضی بنیاد پر جس طرح ٹھیک کیا گیا اس سے مزید خطرہ بڑھ گیا ہے۔ پول کنکشن انڈرگراونڈ سسٹم سے باہر نکال کر بجلی کی تار کو پورے پول سے لپٹا دیا ہے ۔گو بلب تو روشن ہوگیا مگر خطرہ بڑھ گیا۔ اگر تار کہیں سے شارٹ ہوگئی تو کرنٹ پورے کھمبے کو اپنی لپٹ میں لے سکتا ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر لوکل گورنمنٹ اور چیئرمین سی ڈی اے سے صرف یہ کہنا ہے کہ وہ متعلقہ شعبہ کے سٹاف سے پوچھیں کہ بجلی کے عوامی امور اس طرح کے ایڈھاک انداز سے پورے کئے جاتے ہیں۔(ایک ذمہ دار پاکستانی)