تحصیل لیول سالانہ سپورٹس ایونٹ ،گورنمنٹ ہائی سکول وینس نے فائنل جیت لیا
مٹوٹلی (نامہ نگار)گورنمنٹ ہائی سکول شجاع آباد میں تحصیل لیول کے سالانہ سپورٹس ایونٹ منعقد ہوئے۔ جس میں کرکٹ کا فائنل گورنمنٹ ہائی اسکول وینس اور تلکوٹ کے درمیان کھیلا گیا۔ یہ میچ ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول وینس نے جیت لیا۔ ہیڈ ماسٹر شبیر حسین نے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔