بینکنگ جرائم کی عدالت نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے فرسٹ کزنوں کو 16 اکتوبر کو طلب کر لیا
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) بینکنگ جرائم کی عدالت نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے کزنوں کی ملکیتی 2 شوگر ملز کی نادہندگی کیس کی سماعت کرتے ہوئے نواز شریف کے فرسٹ کزنوں کو 16 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے جبکہ عدالت 16 اکتوبر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کرے گی، ملزمان میں میاں محمد شفیع سمیت 7 ملزمان شامل ہیں۔