پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پانچ سال وقفہ کے بعد ٹرے ہاکی چیمپیئن شپ کرانے کا فیصلہ کر لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پانچ سال وقفہ کے بعد ٹرے ہاکی چیمپیئن شپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرے چیمپیئن شپ 20 سے 31 اکتوبر تک کھیلی جائے گی جس کے وینو کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹرے چیمپیئن شپ کے لیے ٹیموں کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا ہے جن میں سے تین ٹاپ ٹیمیں 66 ویں قومی ہاکی چیمپیئن شپ کے لیے کوالیفائی کرینگی۔ ٹرے چیمپیئن شپ کے لیے اعلان کردہ ٹیموں میں پاک فضائیہ، ماڑی پیٹرولیم، پاکستان ریلوے، پنجاب، کے پی کے، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر، پاکستان کسٹمز، پی ٹی وی، پی او ایف، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز، ہائر ایجوکیشن کمیشن، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، فوجی فاونڈیشن اور پاکستان سٹیل ملز شامل ہیں۔