وائٹ ہاﺅس نے صدر ٹرمپ کی صحت سے متعلق اب تک مبہم تفصیلات ہی شیئر کی ہیں تاہم ان کے ڈاکٹر نے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آج سے انتخابی مہم پر دوبارہ واپس ہوسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی تشخیص کے محض ایک ہفتے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مکمل طور پر صحت یاب ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب پھر سے اپنی انتخابی مہم پرواپس لوٹنے اور جلسے جلوس کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ٹرمپ کے ڈاکٹر سیان کونلی نے کہا کہ کووڈ 19 کے لیے ان کی ایک ہفتے تک چلنے والی تھیراپی مکمل ہوگئی ہے اور وہ ہفتہ تک عوام سے روابط کا عمل محفوظ طریقے سے دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر کونلی کا کہنا تھاکہ گزشتہ جمعرات کو تشخیص ہونے سے لیکر سنیچر کو دسواں دن ہوگا۔ ٹیم تشخیص کے لیے جن جدید طریقہ کار پر کام کر رہی ہے اس کی بنیاد پر میں اس بات کی توقع کرتا ہوں کہ اس وقت تک عوامی مصروفیات کے لیے صدر کی محفوظ واپسی ہو سکے گی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024