داتا علی ہجویریؒ نے حسنِ کردار سے اسلام کا پرچم سربلند کیا:مولانا ابرار رحمانی
کراچی(سٹی نیوز) تحریک جانثاران پاکستان کے چیئرمین پیر قیصر شفیع اللہ سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ذمہ داروں اور عہدیداروں نے ملاقات کی وفد نے پارٹی چیئرمین کو ڈسٹرکٹ سینٹرل کیفے پیالہ میں جلسے کے انعقاد کی دعوت دی۔ ملاقات کے دوران ملکی معاملات اور معیشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا۔ زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم اور چینی درآمد کی جارہی ۔ ناقص معاشی پالیسی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی عوام کی پہنچ سے دور ہورہی آٹا70 روپیہ کلو جبکہ چینی110 روپیہ کلو میں فروخت ہونا بدترین معاشی بدحالی کا مظہر ہے سبزی بھی عوام کی دسترس سے باہر ہے۔ ادویات قصداً بلیک کی گئی جبکہ بعد میں اس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا وجہ عدم دستیابی بتایا گیا حکومت نہ صرف ناکام بلکہ مکمل مافیا کے قبضے میں ہے پارٹی چیئرمین نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے مہنگائی کی وجہ سے حکومت اور مقتدر حلقے ہوش کے ناخن لیں جبکہ سپریم کورٹ سے التجا ہے کہ ملک میں بدانتظامی اور مہنگائی کے حوالے سے سوموٹو ایکشن لیں قبل اس کے بہت دیر ہوجائے۔