روس کے سورن ویلتھ فنڈ ”رشین ڈائریکٹ انوسٹمنٹ فنڈ“(آر ڈی ایف فنڈ)نے سعودی عرب میں اپنا پہلا غیر ملکی دفتر کھول لیا۔سعودی عرب اور روس کے درمیان رشین سعودی انوسٹمنٹ فنڈ اور ایک بلین ڈالر کا ” رشین انوسٹمنٹ انسٹی ٹیوشن ان دی ٹیکنالوجی سیکٹر“ پہلے ہی اس پلیٹ فارم کے تحت قائم کیئے جا چکے ہیں تاہم اب روس نے باضابطہ طور سعودی عرب میں آر ڈی ایف فنڈ کا دفتر کھول لیا ہے۔فنڈ کے سی ای او کیریل دمتریف کے مطابق اس دفتر کے قیام سے روس کی سعودی عرب کے ساتھ شراکت داری نئی جہتوں کی جانب بڑھے گی کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبہ جات میں پہلے ہی2.5 بلین ڈالر کے 25 مشترکہ منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ آر ڈی انوسٹمنٹ فنڈ اور آرام کو آئل اور گیس سیکٹرز میں دو بلین ڈالر کی مشترکہ سرمایہ کاری کریں گے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024