محکمہ داخلہ سندھ نے چھ مطلوب دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کر دی ۔قانون نافذکرنے والے اداروں کی سفارش پر ان دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کی گئی ۔ دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کے حوالہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔دہشت گردوں کا تعلق القائدہ سمیت دیگر کالعدم تنظیموں سے ہے۔لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے سمیع اللہ عرف ارشد کے سر کی قیمت 50لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، محمد جعفر عرف افتخار کے سر کی قیمت بھی 50لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جنداللہ کراچی کے امیر منظوراحمد عرف بلال کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ دہشت گرد فضل غنی عرف شفیق اور رفیق عرف عبیداللہ کے سروں کی قیمت 20 ،20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردغلام مرتضیٰ کے سر کی قیمت ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ مطلوب دہشت گردوں کے حوالہ سے معلوماتحساس اداروں فرہم کر دی گئی ہیں جبکہ مطلوب دہشت گردوں کی تصاویر بھی جاری کر دی گئیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024