اپیل مسترد: عدالت عالیہ نے پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل کر دی
کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے پولیس اہلکار کے قتل کے ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے پھانسی کی سزا عمرقید میں تبدیل کردی۔احمد رضا اور محمد ارشد کو خصوصی عدالت نے 2016 میں سزائے موت سنائی تھی،پولیس کا الزام تھا کہ مجرمان نے اپریل 2012 میں کھوکھر آباد میں پولیس اہلکار محمد شاہد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا۔،شہید اہلکار کے ساتھی افسر محمد اسلم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔